بلاول بھٹو زر داری سے جرمن سفیر کی ملاقات ، دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

جمعرات 13 فروری 2020 19:25

بلاول بھٹو زر داری سے جرمن سفیر کی ملاقات ، دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جرمنی کے سفیربرنارڈ شیلاگیک نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ جرمنی اور پاکستان کے تعلقات مثالی ہیں، دوسری جنگ عظیم کی تباہی کے بعد جرمن معیشت کی حیران کن ترقی مثالی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خواہش ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تجارتی رابطوں میں مزید اضافہ ہو۔ جرمنی کے سفیر برنارڈ شیلاگیک نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مثبت خیالات پر جرمن سفیر برنارڈ شیلاگیک نے اظہار تشکر کیاگیا ۔ملاقات میں سلیم مانڈوی والا، نیر بخاری اور شیری رحمان بھی موجود تھیں