آسٹریلیا ،جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا

جمعرات 13 فروری 2020 23:11

آسٹریلیا ،جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) آسٹریلیا کی ریاست نیوساوتھ ویلز کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔ترجمان آسٹریلین فائر فائٹرز کے مطابق ریاست نیوساوتھ ویلز میں جنگلات میں لگی آگ پر اب قابو پالیاگیا ہے ،جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں بارش نیبہت مدد کی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں گذشتہ سال ستمبر سے لگی جنگلاتی آگ سے 10ملین ایکٹر سے زائد رقبہ جل کر خاکسترہوا، ڈھائی ہزار گھر تباہ ہوئے جبکہ 33افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :