قطر اور یوگنڈا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 14 فروری 2020 12:41

قطر اور یوگنڈا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20کرکٹ ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) قطر اور یوگنڈا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل ہفتہ کو ویسٹ انڈ پارک انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

قطر کی ٹیم کو یوگنڈا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قطر نے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 40 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز تیسرا اور آخری میچ (آج) ہفتہ کو ویسٹ انڈ پارک انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :