فواد خان بنک منیجر بن گئے

جمعہ 14 فروری 2020 12:41

فواد خان بنک منیجر بن گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) اداکار فواد خان بینک منیجر کا کردار ادا ادا کریں گے ۔ ہدایت کار فیصل قریشی کی نئی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ میں فواد خان بنک منیجر کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی جاری ہے جس کے لئے ملک کے مختلف شہر اور بیرون ملک کا بھی انتخاب کیا گیا ہے ۔ یہ اب تک پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ پر بنائے جانے والی فلم ہو گی جس میں فواد خان کے ساتھ ساتھ کرکڑ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا ، میکال ذوالفقار، ریمبو، مانی ،کرن ملک، عائشہ اور گوہر رشید شامل ہیں۔ فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔