روسی عدالت کا ٹویٹر اور فیس بک کو جرمانہ

جمعہ 14 فروری 2020 12:45

روسی عدالت کا ٹویٹر اور فیس بک کو جرمانہ
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) روسی دارلحکومت ماسکو کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر اور فیس بک پرروسی صارفین کے ڈیٹا سٹوریج کے ضابطوں پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں 62 ہزار 960 امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی قانون کے تحت روسی شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کو سٹور کرنے اور پروسیس کرنے کے لئے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والوں کی ضرورت ہوتی ہے اور روسی صارفین کے ڈیٹا کو ملک میں نہ رکھنے کی وجہ سے دونوں کمپنیوں پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن معاملات کی نگرانی کرنے والی کمپنی روسکومناڈزور کو کسی بھی طرح کے قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر جرمانہ عائد کرنے یا انٹرنیٹ کمپنیوں کو بلاک کرنے کا حق ہے۔ واضح ر ہے کہ روس کے ڈیٹا ضابطوں کے مطابق وہاں کے شہریوں کا ڈیٹا ملک میں رکھنا ضروری ہے۔