محبت کی ترجمان مومنہ بتول کا ویلنٹائن ڈے شوٹ فائنل

فوٹو شوٹ مکمل ریڈ این بلیک تھیم پرمشتمل،معروف برانڈکیلئے فوٹوگرافرکلیم نے عکس بندکیا

جمعہ 14 فروری 2020 13:32

محبت کی ترجمان مومنہ بتول کا ویلنٹائن ڈے شوٹ فائنل
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) معروف ٹی وی آرٹسٹ مومنہ بتول نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے برانڈ شوٹ مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے یہ فوٹو شوٹ مکمل ریڈ اینڈ بلیک تھیم پرمشتمل ہے جومعروف برنڈکے زیراہتمام فلمایا گیا ہے جس میں تکنیکی اعتبار سے حقیقت کی عکاسی اورمحبت کے رنگ بھرے گئے ہیں، اس شوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شوٹ معروف فوٹوگرافر کلیم نے عکس بند کیا ہے جن کا کام اپنی مثال آپ ہے اورفنی اعتبار سے لازوال مانا جاتا ہے۔

اس شوٹ میں ادکارہ مومنہ بتول نے ادائوں کے جلوے بکھیرے اورمحبت کی ترجمانی کی ہے۔ مومنہ بتول پر امید ہیں کہ محبت کے عالمی تہوار پران کایہ فوٹو شوٹ نہ صرف کامیابی سے ہمکنار ہوگا بلکہ پذیرائی کی بلندیوں کوچھوتے ہوئے منفرد ریکارڈ قائم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :