شاہدسونوکی ’’دی فیشن شو2020 ‘‘ میں جاندار پرفارمنس

شوکا انعقاد سکائی ریمپ کے شاہد مرزااور نیلو پروڈکشن کے نوید خان نے کروایاتھا

جمعہ 14 فروری 2020 13:34

شاہدسونوکی ’’دی فیشن شو2020 ‘‘ میں جاندار پرفارمنس
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) معروف بھنگڑاکنگ شاہد سونو کی ’’دی فیشن شو2020 ‘‘ میں جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ،تفصیلات کے مطابق اس فیشن شوکا انعقادسکائی ریمپ اور نیلو پروڈکشن نے صدیق ٹریڈ سنٹر گلبرگ میں کروایاتھا جس کے آرگنائزر شاہد مرزا اور نوید خان تھے اس فیشن شومیں ماڈلز نے معروف برانڈز کے ڈریسز پہن کر ریمپ واک کی ۔

(جاری ہے)

شومیں بھنگڑا کنگ شاہد سونونے اپنے سپر ہٹ گانے’’نچے سارا لہور‘‘ کے ساتھ انٹری دی تو منچلوں نے بھنگڑے ڈالنے شروع کردئیے اس شومیں دیگر گلوکاروں جن میں ناصر بیراج،عمران نیازی،ارونااور منصوراحمد نے بھی پرفارم کیا۔شومیں شوبز اور صحافت سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ فیملیز کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی شوکی ڈیزائنر علیزہ نقوی تھیں-

متعلقہ عنوان :