سعودی عرب میں آئندہ 24 گھٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

جمعہ 14 فروری 2020 13:52

سعودی عرب میں آئندہ 24 گھٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھٹوں کے دوران ملک بھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دن سے سعودی عرب پر چھائی رہنے والی سردی کی لہر جمعہ کو مکمل طور پر ختم ہو رہی ہے جس کے بعد موسم معمول کے مطابق آ گیا ہے۔ ماہر موسمیات حسن کرانی نے کہا ہے کہ ’سردی کی لہر ملک کی فضاؤں سے نکلنا شروع ہوگئی ہے اور رات تک پوری طرح نکل جائے گی۔جمعہ کی درمیانی شب ریاض میں درجہ حرارات 3 ، مکہ مکرمہ میں 18 اور مدینہ منورہ میں 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی علاقوں میں منفی اور بعض جگہوں میں منفی سے بھی نیچے تھا۔