ڈبلیو ٹی اے ہنگرین لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے شروع ہوگا

جمعہ 14 فروری 2020 13:54

ڈبلیو ٹی اے ہنگرین لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے شروع ہوگا
بڈاپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) ڈبلیو ٹی اے ہنگرین لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 17 فروری سے ہنگری کے دارلحکومت بڈاپسٹ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ یہ بین الاقوامی سطح کا ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ ہے جو 1993ئ سے 1996ء اور 2016ء تک کلے کورٹ پر کھیلا جاتا رہا ہے جبکہ 2017ء سے یہ انڈورز ہارڈ کورٹ پر کھیلا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں بیلجیئم کی ٹینس سٹار ایلیسن وان یوٹوانک ویمنز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں روس کی اکاترینا الیگزینڈروا اور انکی ہم وطن جوڑی دار ویرا زوناریوا ٹائٹل کے دفاع کیلئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کیلئے دو لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 17 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 23 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :