ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دنیا کے بہترین لیڈر ہیں،ان کا خطاب سننا اعزاز کی بات ہے، اسد عمر

جمعہ 14 فروری 2020 14:10

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دنیا کے بہترین لیڈر ہیں،ان کا خطاب سننا اعزاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا قومی اسمبلی میں خطاب سننا اعزاز کی بات ہے، وہ دنیا کے بہترین لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور پاکستانیوں سے والہانہ محبت کرتے ہیں، ان کا کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانا مثالی ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پاک ترکی دوستی زندہ باد بھی لکھاہے۔