مائرہ خان کا فلم ’’مولا جٹ ‘‘پار ٹ ٹو کی نمائش کے حوالے سے معاملات حل ہونے پر خوشی کا اظہار

جمعہ 14 فروری 2020 14:39

مائرہ خان کا فلم ’’مولا جٹ ‘‘پار ٹ ٹو کی نمائش کے حوالے سے معاملات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) اداکارہ مائرہ خان نے فلم ’’مولا جٹ ‘‘پار ٹ ٹو کی نمائش کے حوالے سے معاملات حل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فلم کی نمائش میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جمعہ کے روز اپنے انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ نہ صرف میں بلکہ ساری کاسٹ اس فلم کی نمائش کا شدت سے انتظار کر رہی ہے اور بالآخر اب وہ وقت آ ہی گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں میں نے اور حمزہ علی عباسی سمیت دیگر اداکاروں نے بڑی محنت سے کام کیا ہے جو دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گا۔ ڈائریکٹر بلال لاشاری نے فلم پر بڑی محنت کی ہے اور یہ ایک رجحان ساز فلم ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑے بجٹ کی فلم ہے اور اس کی ریلیز کے حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :