مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ویلنٹائن ڈے کے خلاف احتجاج

جمعہ 14 فروری 2020 14:43

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ویلنٹائن ڈے کے خلاف احتجاج کیا گیا اور اس دن کو یوم حیاء کے طور پر منانے کے لیے ریلی نکالی گئی جو قاسم پارک سے شروع ہوئی اور پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویلنٹائن مسلمانوں کے لیے غیر شرعی ہے جس دین کی پہچان حیاء اور شرم ہے وہاں یہ بے حیائی اور بے شرمی نہیں ہوسکتی اس دن کو مناکر بے راہ روی کو بڑھایا جارہا ہے جو کسی طور برداشت نہیں کیا جاسکتا ہمیں اپنی نوجوان نسل اسلامی اور شرعی تربیت کرنا ہوگی تاکہ وہ ان غیر شرعی چیزوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :