Live Updates

پاک ترک تعلقات مفادات سے بالاتر ہیں، سیاسی وسماجی شخصیات

جمعہ 14 فروری 2020 16:07

پاک ترک تعلقات مفادات سے بالاتر ہیں، سیاسی وسماجی شخصیات
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوزان پاکستان کی جس طرح کھل کر حمایت کی اس نے ثابت کردیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دیرینہ اورمفادات سے بالاتر ہیں، مشکل گھڑی میں ترک دوستی ہمارا اثاثہ ہے۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ترک صدر نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ہمارے لیے ویسا ہی ہے جیسا پاکستان کے لیے ہے اور یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ وہ کشمیریوں کے دکھ کو سمجھتے ہیں اور اس مسئلے کے حل کے لیے ہر فورم پر پاکستان کی آواز بنیں گے، ترکی نے پہلے بھی اس حوالے سے سلامتی کونسل میں پاکستان کی کھل کر حمایت کی تھی۔

سماجی رہنما شاہد محمود انصاری نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کی جو بات کی وہ بہت اہم ہے، پاکستان کو اس وقت دشمنوں کی جانب سے جن مسائل کا سامنا ہے ترکی جیسے دوست اس مرحلے پر ہمارے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات