قومی اسمبلی اجلاس میں خزانہ و اقتصادی امور کے وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی پر حکومت اور اپوزیشن کی تنقید

جمعہ 14 فروری 2020 16:27

قومی اسمبلی اجلاس میں خزانہ و اقتصادی امور کے وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں خزانہ و اقتصادی امور کے وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی پر حکومت اور اپوزیشن نے سخت تنقید کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران عظمیٰ ریاض کے سوال کے جواب میں وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری خزانہ کی عدم موجودگی پر پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریوں کو ایوان کو سنجیدہ لینا چاہئے۔