پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون -4افرادگرفتار

جمعہ 14 فروری 2020 17:04

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون -4افرادگرفتار
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون -4افرادگرفتار 1190گرام چرس ،510گرام ہیرون اورناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق محلہ سمادانوالہ میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اشرف کو گرفتارکرکے 1190گرام چرس اور نواحی گائوں21/EB سے احمدرضا کو510 گرام ہیرون سمیت رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا جبکہ نواحی گائوں 76/EBسے علی حیدر اور زاہد علی سکنہ139/EB کو گرفتارکرکے دوعدد ناجائز پسٹل30 بور برآمد مقدمات درج کر لئے گئے

متعلقہ عنوان :