تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی62ویں برسی منائی گئی

جمعہ 14 فروری 2020 20:40

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سردار عبدالرب نشتر کی62ویں برسی14فروری جمعہ کو منائی گئی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میںمسلم لیگ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں مقررین نے عظیم رہنما کی وطن عزیز کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

سردار عبدالرب نشتر کا شمار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے انتہائی بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ صوبہ پنجاب کے پہلے گورنر تھے۔سردار عبدالرب نشتر 14فروری 1958کو انتقال کر گئے تھے جنوبی پنجاب کے اہم ترین شہر ملتان میں سب سے بڑے ہسپتال نشتر ہسپتال کا سنگ بنیاد سردار عبد الرب نشتر نے رکھا تھا یہ ہسپتال کراچی کا نشتر میڈیکل کالج اور نشتر پارک بھی ان کے نام کے ساتھ منسوب ہیں۔