منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیسوں کی سماعت

حمزہ شہباز شریف اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع

جمعہ 14 فروری 2020 22:23

منی لانڈرنگ  اور رمضان شوگر مل کیسوں کی سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) لاہور کی دو احتساب عدالتوں نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کے کیسوں کی سماعت کرتے ہوئے کیسوں میں ملوث ملزمان حمزہ شہباز شریف اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 فروری تک توسیع کر دی۔ دوران سماعت عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کی جانب سے کیس سے متعلقہ بعض دستاویزات کے حصول کے لئے دائر کی گئی درخواست کو خارج کر دیا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کی عدالت میں آمد کے موقعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جن کے باوجود عدالت کے باہر پہنچنے والے لیگی کارکنوں نے حکومت کے خلاف اور حمزہ شہباز کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ پیشی کے بعد عدالت سے واپس جاتے ہوئے لیگی کارکنوں کی حمزہ شہباز سے ملاقات کو کوشش کے دوران کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل کے مناظر بھی دیکھنے میں آئی جبکہ لیگی رہنما غزالی سلیم بٹ کی پولیس کے اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ اس موقعہ پر لیگی رہنمائوں بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر اور غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر نے عدالت میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔