حلقہ این اے 13- دھاندلی کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی

جمعہ 14 فروری 2020 22:31

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) الیکشن ٹریبونل نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 13- کے دھاندلی کیس کی آئندہ تاریخ 27 فروری مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے حلقہ این اے 13- دھاندلی کیس کی سماعت الیکشن ٹریبونل ایبٹ آباد میں ہوئی۔ دوران سماعت سردار شاہجہان یوسف کے وکلاء پیش ہوئے جبکہ صالح محمد کے جونیئر وکلاء پیش ہوئے۔ صالح محمد کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ سینئر وکیل کی پیشی تک ہمیں اگلی تاریخ دی جائے جس پر معزز جج نے سخت وارننگ دیتے ہوئے 27 فروری کی نئی تاریخ دیدی۔