امریکا ایران پھر سے کشیدگی کے دہانے پر، امریکی بحریہ کا بحیرہ عرب میں ہنگامی آپریشن

سمندری حدود میں ایک بحری جہاز پر دھاوا بول کر ایرانی ساختہ زمین سے فضاء میں مار کرنے والے، اینٹی ٹینک اور اینٹی ائیرکرافٹ میزائل قبضے میں لیے گئے: امریکی دفاعی حکام

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 فروری 2020 22:54

امریکا ایران پھر سے کشیدگی کے دہانے پر، امریکی بحریہ کا بحیرہ عرب میں ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2020ء ) امریکا ایران پھر سے کشیدگی کے دہانے پر، امریکی بحریہ کا بحیرہ عرب میں ہنگامی آپریشن، امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ سمندری حدود میں ایک بحری جہاز پر دھاوا بول کر ایرانی ساختہ زمین سے فضاء میں مار کرنے والے، اینٹی ٹینک اور اینٹی ائیرکرافٹ میزائل قبضے میں لیے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی بحریہ نے بحیرہ عرب میں ہنگامی آپریشن کیا ہے۔

امریکی بحریہ نے اس آپریشن کے دوران ایک مبینہ ایرانی بحری جہاز پر دھاوا بولا۔

(جاری ہے)



یہ بحری جہاز یمن کی جانب جا رہا تھا۔ امریکی دفاعی حکام کا دعویٰ ہے کہ جس بحری جہاز پر دھاوا بولا گیا اس پر سے بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد ہتھیاروں میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے، اینٹی ٹینک اور اینٹی ائیرکرافٹ میزائل بھی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ برآمد کیے گئے میزائلوں کی تعداد تقریباً 150 ہے۔ یہ تمام ہتھیار یمن کے حوثی باغیوں کیلئے بھجوائے جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کیخلاف امریکا کی یہ پہلی بڑی کاروائی ہے۔