Live Updates

صدرِ مملکت کی ترک صدر کو جمعے کی نماز کی امامت کرنے کی دعوت

آپ کا امامت کرنا دنیا آخرت میں ہمارے لیے باعث سعادت ہو گا۔ امام صاحب کی درخواست پر ترک صدر نے عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئےانہیں امامت کرنے کا کہا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 فروری 2020 13:15

صدرِ مملکت کی ترک صدر کو جمعے کی نماز کی امامت کرنے کی دعوت
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15 فروری 2020ء ) صدر مملکت عارف علوی نے گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کو جمعے کی نماز کی امامت کرنے کی دعوت دی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔اس موقع پر دلچسپ تبصرے کرنے میں آئے۔ترک صدر کی ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں نماز جمعہ کی امامت کی دعوت دے رہے ہیں۔

جب کہ امام صاحب نے بھی ترک صدر سے کہا کہ آپ کا امامت کرنا دنیا آخرت میں ہمارے لیے باعث سعادت ہو گا۔تاہم ترک صدر نے نہایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام صاحب سے امامت کرنے کا کہا۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلی صف میں ترک صدر طیب اردوان ان کے برابر میں صدر عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نماز ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

۔خیال رہے کہ۹ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ ایوان صدر کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر امت مسلمہ کی ترقی، سلامتی ، خوشحالی اور اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دونوں صدور نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور ان سے نبرآزما ہونے کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید، دورے پر آئے ترک مہمانوں اور ترک سفارتخانہ کے حکام نے بھی دونوں ممالک کے صدور کے ہمراہ نماز جمعہ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور ترکی کا موقف ایک ہے،جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی دو ٹوک جواب دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان،چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ائیر چیف،نیول چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی پارلیمنٹ میں موجود تھے۔ پارلیمنٹ میں موجود تمام ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر ترک صدر کا استقبال کیا،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔پارلیمنٹ کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان مسلم دنیا کے حقیقی رہنما ہیں،ترک صدر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں ترکی نے بھرپور موقف اپنایا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات