معروف قوال کے موبائل فون سے اہم سیاسی شخصیات کی تصاویر برآمد

مدعی ابرار کے گھر خصوصی پارٹیوں کا اہتمام ہوتا، حریم شاہ سمیت کرکٹرز بھی شریک ہوتے،جوجی خان پر بلیک میلنگ ثابت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 فروری 2020 15:22

معروف قوال کے موبائل فون سے اہم سیاسی شخصیات کی تصاویر برآمد
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین15 فروری 2020ء) ایف آئی اے سائبرکرائم لاہورنے گلوکاروقوال افتخارعلی عرف جوجی علی خان اور جعلی صحافی اصباح بیگ کو بلیک میلنگ اور سائبرکرائم ایکٹ میں گرفتار کیا تھا تاہم اب قوال جوجی خان کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔جوجی خان کے موبائل فون سے سیاسی شخصیات کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔جب کہ تحقیقات میں بلیک میلنگ بھی ثابت ہوئی۔

مدعی مقدمہ ابرار کے گھر خصوصی پارٹیوں کا اہتمام ہوتا رہا۔پارٹیوں میں کرکٹرز اورماڈل گرلز بھی شریک ہوئیں۔بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ بھی پارٹیوں میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کہتے ہیں کہ اصبا بیگ نے 30 لاکھ روپے بٹورے اور گاڑی بھی لی۔فرانزک ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ جوجی علی خان جعلی صحافیوں، اصباح بیگ اور قاضی طارق کے ساتھ مل کر اوورسیزپاکستانی حسن ابرار کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں بنا کر بلیک میل کرتے تھے اورخبریں روکنے کی مدمیں 50 کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے تھے۔

ذرائع کیمطابق اس گھناؤنے کھیل کی ماسٹر مائینڈ اصباح بیگ نے جوجی علی خان اورجعلی صحافی قاضی طارق کیساتھ مل کر کروڑپتی بننے کی منصوبہ بندی کی اور اوورسیزپاکستانی حسن ابرار کو صحافی بن کر جھوٹی اور من گھڑت خبریں بناکر وٹس ایپ کیں اور فون کالز پر خبریں روکنے اور وائرل نہ کرنیکی مد میں (50)پچاس کروڑ کا مطالبہ کیا، بلیک میلنگ کا یہ سلسلہ تین ماہ سے جاری تھا، اوورسیز پاکستانی کو پچاس کروڑ کا مطالبہ دبئی فون کالز کرکے بھی کیا گیا۔

اوورسیز پاکستانی نے فون کالز ریکارڈ کیں اور وٹس ایپ میسجیز کے ہمراہ پاکستان آکر ایف آئی اے سائبرکرائم میں شکایت درج کروائی جس پر کاروائی کرتے ہوئے سنگر/قوال جوجی علی خان اور جعلی صحافی اصباح بیگ کوگزشتہ شب گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں کو آج ریمانڈ کے لئیے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔اس سلسلے میں جب جوجی علی خان کا موقف لینے کے لیئے انہیں کال کی گئی تو ان کا موبائل آف ملا