نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا

لیگی رہنما کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

ہفتہ 15 فروری 2020 16:46

نیب نے رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں 19فروری کو دوبارہ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

نیب نے رانا ثنا اللہ کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ 2جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفاrمہ سے متعلق بھی وضاحت مانگی ہے۔نیب نے فیملی اراکین کو تحائف دینے اور اس کے لیے رقم کے ذرائع بھی پوچھے ہیں جبکہ کاروباری شراکت داری کی تفصیل بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔