اینٹی نارکوٹکس فورس نیموٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ایمبولینس سے 6کلوگرام چرس برآمد کرلی، ملزم گرفتار

ہفتہ 15 فروری 2020 17:27

اینٹی نارکوٹکس فورس نیموٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ایمبولینس سے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب ایمبولینس سے 6کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق چرس رجسٹریشن نمبرایل ڈبلیو سی 5113 ایمبولینس میں موجود ٹماٹروں کے کریٹ میں رکھی گئی تھی،کریٹ سے 1200گرام کے 5پیکٹ برآمد ہوئے، موقع پر موجود اشفاق احمد نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،منشیات پشاور سے اپر دیر سمگل کی جا رہی تھی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :