2019 کے دوران بینک الفلاح کے بعد از ٹیکس منافع میں 20 فیصد اضافہ

ہفتہ 15 فروری 2020 19:33

2019 کے دوران بینک الفلاح کے بعد از ٹیکس منافع میں 20 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) 2019 کے دوران بینک الفلاح کے بعد ا)(ز ٹیکس منافع میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسیچنج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2019 کے دوران الفلاح بینک کو 13.047 ارب روپے کا خالص نفع حاصل ہوا ہے جبکہ سال 2018 کیلئے بینک کا بعد از ٹیکس منافع 10.99 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح سال 2018 کے مقابلہ میں 2019 کے دوران بینک الفلاح کے بعد از ٹیکس منافع میں 2.057 ارب روپے یعنی 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح بینک کی فی حصص آمدن بی 6.14 روپے کے مقابلہ میں 7.3 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ۔ بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں انتظامیہ نے 2 روپے فی حصص کے ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے اس طرح سال 2019 کیلئے بینک نے اپنے حصہ داروں کیلئے مجموعی طور پر 4 روپے فی حصص کی ادائیگی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :