لندن پلان کا علم نہیں،2020 تبدیلی کا سال ،بلاول بھٹو زرداری

پی ٹی آئی حکو مت سیاست اور معیشت دونو ں نہیں چلا سکتی ، مو لا نا فضل الر حما ن معاہدے بارے ہمیںعلم نہیں، جمہو ری طریقے کو ما نتے ہیں ، اپو زیشن کے پا س ان ہائوس اور نئے انتخابات کے آپشن مو جود ہے ،،چیئرمین پیپلز پارٹی

ہفتہ 15 فروری 2020 20:41

لندن پلان کا علم نہیں،2020 تبدیلی کا سال ،بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے لندن پلان کی خبروں کو سازش قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مجھے لندن پلا ن کا علم نہیں لیکن 2020تبدیلی کا سال ہے کیو نکہ پی ٹی آئی حکو مت سیاست اور معیشت دونو ں نہیں چلا سکتی ، مو لا نا فضل الر حما ن کا کسی سے کیا معاہدہ ہو ا نہ ہمیں اس کا علم ہے نہ ہی ہم اس کا حصہ تھے ہم جمہو ری طریقے کو ما نتے ہیں ، اپو زیشن کے پا س ان ہائوس اور نئے انتخابات کے آپشن مو جود ہے ۔

ہفتہ کے روز اپنے ایک انٹرویو میں انہو ںنے کہا کہ ہم سیاسی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں یہ حکو مت سیاست نہ ہی معیشت چلا سکتی ہے اس کی وجہ سئے ہم سمجھتے ہیں کہ 2020 تبدیلی کا سال ہے جس طریقے سے معاشی صورتحال چل رہی ہے اس میں ہر آدمی اس وقت مہنگائی غربت اور بے روز گاری کا شکا ر ہے اور جس طرح سے حکو مت نے آئی ایم ایف بجٹ ہم پر مسلط کر دیا ہے اور اس ڈیل کے تحت نئے ٹیکس لگا ئے جارہے ہیں اس ملک کی عوام یہ سب کچھ زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتی اس وقت پا کستان کے عوام بہت تنگ ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ تبدیلی آجا نی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ جو سیا ست دان اور جو سیاسی جما عت عوام کا ساتھ نہیں نہیں دیتی ان کا مستقبل نہیں ہوتا اصل تبدیلی عوام ہی لا تی ہے ، اپو ز یشن کے پا س اور پا کستان عوام کے پاس بہت سے آپشن مو جو د ہیں حکومت صرف اس بات پر ڈٹی ہو ئی ہے کہ تما م اپو زیشن کو جیلو ں میں بند کر دوں اور آرام سے حکو مت کروں ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ مجھے مو لا نا کے ما رچ کا علم نہیں لیکن ہما ری جدوجہد مہنگائی اور آئی ایم ایف بجٹ کیخلاف ہے مارچ میں مارچ شروع کر ینگے جیسے ہی میں نے مارچ کا اعلا ن کیا عمران خان کی نیب نے مجھے نو ٹس بھیجا دیا دبائو[ڈالنے ا؂ور دھمکا نے کی کو شش کی مگر ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہم عوام کے مسائل کے حل کے لئے جہا ں تک ممکن ہو ا جا ئیں گے اور عوام کو اس عذاب سے نکا لیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف عوامی حکو مت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے عوامی نما ئندہ ہی حکومت چلا ئے گا تو ہی ملک خوشحال ہو گا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت آئی ایم ایف بجٹ کو پس پشت ڈال کر عوام دوست منصوبہ لا ئے تاکہ عوام کو اس مہنگائی سے نجا ت مل سکے ہم عوامی حکو مت اور جمہو ریت پر یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ہی عوام کی خدمت کا جا سکتی ہے،جمہوری طریقے سے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرواسکتے ہیں ،ہم اس سلیکٹڈکو نہیں مانتے تو کسی اور سلیکٹڈکوبھی نہیں مانیں گے ۔

ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ مو لا نا فضل الر حما ن کا کسی سے کیا معائدہ ہو ا تھا ہمیں نہ اسکا علم ہے نہ ہی یہ جا نتے ہیں کہ مو لا نا کو کس نے یقین دہا نی کرائی تھی کہ حکو مت 3ماہ میں ختم ہو جا ئے گی دھرنے کے دوران بھی اس بات پراکٹھے ہو ئے تھے کہ ہم جمہوری طریقے کو ما نتے ہیں اور جمہوری طریقے سے ہی تبدیلی لا ئیں گے ہم اس طرح کے کسی معائدے کا حصہ تھے اور نہ ہو نگے ۔

ایک اور سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہر سیاسی جماعت کا اپنا کردار ہوتا ہے،امید رکھتا ہوں یہ کوئی ڈیل یا مک مکاکانتیجہ نہیں ہوگا، لندن پلان کا کوئی علم نہیں ،لندن پلان سے متعلق باتیں ایک سازشی باتیں ہیں ،کسی اورکی مرضی سے حکومت یاریاست نہیں چلنا چاہئے،ہم صرف اورصرف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔