Live Updates

حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے ‘ شہباز شریف

واپس آکر اپنے خلاف کرپشن کے کیسز کا سامنا کریں ،شہزاد یونس شیخ

ہفتہ 15 فروری 2020 21:01

حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے ‘  شہباز شریف
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) صوبائی ترجمان پنجاب حکومت شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے ‘میاں شہباز شریف واپس آکر اپنے خلاف کرپشن کے کیسز کا سامنا کریں ۔ لوٹ مار اورکرپشن کا کاروبار بند ہونے کی وجہ سے (ن )لیگ بدحال اور یتیم ہو چکی ہے ۔ بیرون ملک سیاسی بیٹھک لگا کر ماضی کے پارٹنرز کے ساتھ مل کر دوبارہ سرگرمیاں کرنے والوں کی منصوبے بندیاں کی جارہی ہے جو کامیاب نہیں ہونگی۔

شہباز شریف جتنی مرضی ٹوپیاں بدل لیں اب ان کا ٹوپی ڈرامہ نہیں چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو کرپشن سے پاکرنے اورقوم کا مستقبل محفوظ وبہتر بنانے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں جلد پی ٹی آئی کی حکومت تمام مسائل پر قابو پالے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پاکستان کے غریب عوام ہیں ۔

غریب عوام کو زندگی کے ہر شعبہ میں بھر پور ریلیف دیا جارہا ہے ۔انہوںنے خارجہ محاذ ر بلاشبہ عمران خان نے بڑے ’’بریک تھرو ‘‘حاصل کئے ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہو گا اور بحیثیت ریاست پاکستان پر دیگر ملکوں کا اعتماد بحال ہوگا ۔ انٹرنیشنل لیڈرز کی طرف سے عمران خان کو ملنے والی پذیرائی خوش آئند ہے امریکہ اور جرمنی سمیت دیگر ممالک کی ہمارے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت مثبت پیش رفت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے ثالثی پیشکش وقت کی اہم ترین ضرورت تھی جس سے اس دیرینہ معاملے کے حل کی نئی راہ نکلے گی ۔ ملکی معیشت میں مزید استحکام پیدا ہوگا اور حکومت کی طرف سے کئے جانے والے سخت فیصلوں کے ثمرات بھی جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات