راولپنڈی،حنیف عباسی کے شیخ رشید احمد کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 29فروری تک ملتوی

ہفتہ 15 فروری 2020 22:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد عارف خان نیازی کے رخصت پر ہونے کے باعث سابق ممبر قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی جانب سے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 29فروری تک ملتوی کر دی گئی، محمد حنیف عباسی نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید نے عوامی اجتماعات میں درخواست گزار کو ایسے الفاظ استعما ل کرکے مخاطب کیا جس سے ساکھ خراب ہوئی، عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث شوکت خانم بنام محمد حنیف عباسی ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت بھی 29فروری تک ملتوی کر دی گئی۔