پاکستان ترکی کا اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے ترکی سے جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ،سید نور ،سنگیتا بیگم ، جاوید شیخ

ہفتہ 15 فروری 2020 22:56

پاکستان ترکی کا اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار خوش ..
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) پاکستان کو فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے ترکی سے جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ، اس اقدام سے نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا حصول میسر آ ئے گا بلکہ ایک بڑی مارکیٹ بھی میسر آئے گی۔

(جاری ہے)

سینئر ہدایتکار سید نور ، سینئر ہدایتکارہ سنگیتا بیگم ، جاوید شیخ ، ہمایوں سعید ، حیدر سلطان ، ثنا اور ریشم نے اپنے بیانات میں کہا کہ ترکی کے ساتھ اس موضوع پر بات ہوناخوش آئند ہے ہمیں اس طرح کے اقدامات کی جانب سے جلد سے جلد پیشرفت کرنی چاہیے جس سے ہماری فلم او ر ڈرامہ انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی قدریں مشترک ہونے کی وجہ سے ہمیں ترکی کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنے میں زیادہ مشکلات کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ میسر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی خوش آئند ہے اور ہم دنیا میں اسلام کے روشن اور مثبت چہرے کو روشناس کر اسکتے ہیں۔