سعودی عرب میں سردی کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، درجہ حرارت منفی 5 تک گر گیا

اردن کیساتھ سعودی سرحدی شہر طائف میں سردی کی شدید لہر برقرار، دیگر کئی علاقوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 فروری 2020 23:08

سعودی عرب میں سردی کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، درجہ حرارت منفی 5 تک گر گیا
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2020ء) سعودی عرب میں سردی کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، درجہ حرارت منفی 5 تک گر گیا، اردن کیساتھ سعودی سرحدی شہر طائف میں سردی کی شدید لہر برقرار، دیگر کئی علاقوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بیشتر شہروں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے کئی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

سعودی عرب میں کم سے کم درجہ حرارت اردن کیساتھ سرحدی شہر طائف میں ریکارڈ کیا گیا۔ طائف میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا اور منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔ طائف کے علاوہ دیگر بھی کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔



سعودی عرب کے شمالی علاقوں کی طرح دارالحکومت ریاض اور آس پاس کے علاقوں میں بھی سردی کی شدید لہر برقرار ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ریاض، مکہ مکرمہ، جازان اور نجران میں گرد وغبار کے طوفان کا خدشہ بھی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات کے ماہر ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ریاض میں سرد ترین تھی جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرات منفی جبکہ بعض منفی سے بھی نیچے گر گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی شدید سردی پڑنے کا امکان کے جبکہ اگلے چند روز سے سردی کی لہر سعودی عرب کی فضا سے نکلنا شروع ہو جائے گی۔