پاکستان سے زیادہ بنگلہ دیش پر مہربانی، سعودی عرب 30 ارب ڈالرز کا پیکج دینے کیلئے تیار

خلیجی خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلہ دیش کا دعویٰ ہے کہ متعدد سعودی کمپنیاں ان کے ہاں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 فروری 2020 23:15

پاکستان سے زیادہ بنگلہ دیش پر مہربانی، سعودی عرب 30 ارب ڈالرز کا پیکج ..
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 فروری 2020ء ) پاکستان سے زیادہ بنگلہ دیش پر مہربانی، سعودی عرب 30 ارب ڈالرز کا پیکج دینے کیلئے تیار، خلیجی خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلہ دیش کا دعویٰ ہے کہ متعدد سعودی کمپنیاں ان کے ہاں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ایشیائی اسلامی ملک بنگلہ دیش میں 30 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیشی حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کا ایک اعلی تجارتی وفد جس میں حکومتی شخصیات اور مختلف کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں، اس نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا ہے۔ سعودی وفد اور بنگلہ دیشی حکام کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ سعودی حکومت اور کمپنیاں بنگلہ دیش میں 30 ارب ڈالرز کی کثری سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

سعودی کمپنیاں بنگلہ دیش میں توانائی، پیٹرولیم اور دیگر شعبوں میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ اس حوالے سے جلد حتمی معاملات طے کر لیے جائیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ 30 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے معاملات طے ہو جانے کی صورت میں بنگلہ دیش کی معیشت کیلئے یہ سب سے بڑی خوشخبری ہوگی۔ جبکہ سعودی عرب کی جانب سے کسی بھی ایشیائی ملک میں کی جانے والی یہ دوسری بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔

اس سے قبل سعودی عرب بھارت میں 70 ارب ڈالرز سے زائد جبکہ پاکستان میں 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری بنگلہ دیش کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی، جو اس کی معیشت کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کر دے گی۔ تاہم اس حوالے سے حتمی معاملات طے کیے جانا ابھی باقی ہے۔