آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم کو اپنی خصوصی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دے دی

عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار نے عمران خان کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آسٹریلیا میں شیڈول کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 فروری 2020 23:51

آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم کو اپنی خصوصی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دے ..
نیویارک (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 15 فروری 2020ء ) آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم کو اپنی خصوصی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دے دی، عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار نے عمران خان کو ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے آسٹریا میں شیڈول کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے جدوجہد کرنے میں مصروف عظیم ہال وڈ اداکار آرنلڈ شوازنگر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کیلئے خصوصی پیغام بھیجا ہے۔

آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ ناصرف ان کی مہم کا حصہ بنیں، بلکہ اس سلسلے میں آسٹریا میں شیڈول ماحولیاتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں۔ آسٹریا کے شہر ویانا میں آرنلڈ شیوازنگر کی کوششوں سے ایک کانفرنس کا انعقاد کروایا جا رہا ہے جس کا مقصد عالمی موحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ایک مشترکہ محاذ بنانے کی کوشش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں آرنلڈ شیوازنگر نے وزیراعظم عمران خان کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ ناصرف ویانا کانفرنس میں شرکت کریں، بلکہ اس مہم کا باقاعدہ حصہ بھی بن جائیں۔ آرنلڈ شیوازنگر نے عمران خان کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے متعلق معلوم ہونے کے بعد وزیراعظم کو ویانا کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کوششیں کرنے میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں عمران خان کی جانب سے شروع کیے گئے بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔