نوادرات چرانے پر سابق وزیر کے بھائی کو 30 سال قید

اتوار 16 فروری 2020 10:50

نوادرات چرانے پر سابق وزیر کے بھائی کو 30 سال قید
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت نے ملک کے سابق وزیرِ خزانہ یوسف غالی کے بھائی کو نوادرات کی سمگلنگ کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

سنیچر کو عدالت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دور کے وزیر خزانہ یوسف غالی کے بھائی رؤف غالی کو نوادرات مصر سے اٹلی سمگلنگ کرنے پر 30 سال قید کے ساتھ ساتھ چھ ملین پاؤنڈ (تین لاکھ 80 ہزار ڈالرز) جرمانہ بھی کیا۔فرانیسیی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کیس میں رؤف غالی کے علاوہ تین دیگر افراد کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں مصر میں اٹلی کے سابق اعزازی قونصل لاڈیسلاو سکال بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :