برطانوی اداکارہ کیرولین فلیک اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی

اتوار 16 فروری 2020 14:25

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) معروف ماڈل و ادکارہ کیرولین فلیک اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیرولن فیلک لندن میں واقع اپنے نئے فلیٹ میں مردہ پائی گئیںاور ان کی موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

کیرولین کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے ایک فیملی ممبر نے بتایا کہ ہماری کیرولین اب ہم میں نہیں رہی ۔