Live Updates

مرحوم نعیم الحق کی وفات کا مذاق اڑانے پرعامرلیاقت کا مبشرزیدی پر شدید غصہ

میں کہہ رہا ہوں ایک باپ کی اولاد ہے تو پتہ بتا مجھے اپنے نام میں موجود اس حسین کی قسم جس کا میں غلام ہوں تجھ سے ملنے نہ آیا تو پاکستان کے لیے جینا حرام ہے: تحریک انصاف کے رہنماء کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 16 فروری 2020 16:38

مرحوم نعیم الحق کی وفات کا مذاق اڑانے پرعامرلیاقت کا مبشرزیدی پر شدید ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 16 فروری 2020) : مرحوم نعیم الحق کی وفات کا مذاق اڑانے پرعامرلیاقت کا مبشرزیدی پر شدید غصہ، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی مبشر زیدی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کی موت کا مذاق اڑایا۔ انھوں نے ایک تصویرشیئر کی جس میں نعیم الحق اور عمران خان موجود ہیں اور اس تصویر پر لکھا کہ میں تو جارہاہوں آپ بھی سامان باندھ لیں۔

اس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت نے جواب دیا کہ ایک داغ صحافت ,نعیم بھائی کی وفات پر علم بکواسیات سےاندھے چراغ جلا رہا ہے ,جل ککڑے سے کہتا ہوں”مت کہو اپنے آپ کو زیدی، تم تو الٹ پلٹ کے یزید سے بنائے گئے ہو!اصلی اور نسلی زیدی خانوادہ زین العابدین کی جان ہیں جو دشمن کی موت پر بھی جشن نہیں مناتے۔

(جاری ہے)

اس پر جواب دیتے ہوئے مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ میں تو ادھر اسلام آباد میں بھی بیٹھا ہوں کسی نے کچھ اکھاڑنا ہے کہ اکھاڑلے۔

جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ مجھے بتانا مجھے ملنے آنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں ایک باپ کی اولاد ہے تو پتہ بتا مجھے اپنے نام میں موجود اس حسین کی قسم جس کا میں غلام ہوں تجھ سے ملنے نہ آیا تو پاکستان کے لیے جینا حرام ہے۔
جواب میں مبشرزیدی نے عامرلیاقت کی اہلیہ پر گھٹیا جملے بازی کی جس پر ڈاکٹرعامرلیاقت نے پھر مبشرزیدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ تُو جہنم چھوڑ بس پتہ بتادے ورنہ مان لے تو اسلام آباد میں نہیں ہے, اور ہاں تیرے جیسا گرا ہوا نہیں جو گھر والوں کو بیچ میں لاؤں تُو نے ثابت کردیا تو زیدی نہیں ہے۔

میں نے صرف پتہ پوچھا ہے جو تُو نہیں بتا رہا.. بیویاں کس کی کیسی ہیں یزید پوچھتا تھا شکر کہ تو یزید ہی نکلا۔
جواب میں مبشر زیدی نے غلیظ زبان کا استعمال کیا اور اسکا جواب بھی ڈاکٹر عامرلیاقت نے کچھ یوں دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات