ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل درابن میں واٹر سپلائی سکیم بمعہ واٹر سٹوریج ٹینک و سولر سسٹم مکمل کرلیا گیا

اتوار 16 فروری 2020 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا نے مقامی ڈونر کے تعاون سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے گرہ جت میں 10لاکھ روپے کی لاگت سے پانی کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی سکیم بمعہ واٹر سٹوریج ٹینک و سولر سسٹم مکمل کرلیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر منظر مسعود خٹک نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلا رنگ ونسل اورمذہب کی تفریق دکھی انسانیت کے خدمت میں مصروف عمل ہے، اس منصوبہ سے روزانہ تقریباً ایک ہزار سے بارہ سو افراد پینے کے صاف پانی سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دامان کے علاقے میںالخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مزید منصوبے بھی لگائے جائینگے جس سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی کمی کافی حد تک پوری ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :