عمران خان کی پشت پر امریکا اور یورپ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان

جعلی انتخابات سے ناجائز حکومت بنائی گئی، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کیا لیکن کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ سربراہ جے یو آئی(ف) کا چارسدہ میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 فروری 2020 19:47

عمران خان کی پشت پر امریکا اور یورپ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2020ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی پشت پر امریکا اور یورپ کھڑے ہیں، جعلی انتخابات سے ناجائز حکومت بنائی گئی، تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کیا لیکن کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے چارسدہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی لحاظ سے تباہ کردیا گیا ہے، لوگوں کو پچاس لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں ک جھانسا دے کر نوکریاں اور چھت چھین لی گئی ہے۔

آسمان کو چھوتی مہنگائی نے عوام کو خودکشی پر مجبور کردیا ہے۔ اتنے قرضے 70 سالوں میں نہیں لیے گئے جتنے قرضے 18 مہینے میں لیے گئے۔ سرکاری ملازمین کیلئے قومی خزانے میں دینے کو تنخواہیں ختم ہوچکی ہیں۔ مزید برآں جے یو آ ئی (ف) خیبر پختونخوا ہ کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ بنانے والے 126 دنوں فحش دھرنا بھی یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

جس میں عمران خان کہا کرتے تھے کہ ایمپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، ہم پی پی پی یا مسلم لیگ (ن) والے نہیں، قائد جمعیت کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تو زبانوں کو گدیوں سے کھینچ لیں گے۔ انہوں نے جامع عیدگاہ کلاں میں تحفظ دینی مدارس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دستوری تقاضہ ہے کہ مدارس کی حفاظت کریں سلیکٹیڈ حکومت مدارس میں اصلاحات کے نام پر بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے مدارس کے خلاف کوئی اقدام اٹھایا تو اٹھنے والے ہر قدم توڑ دینگے۔

مدارس نہیں حکمرانوں اور مقتدر قوتو ں کی اصلاح کی ضرور ت ہے جو 72 سالوں سے پاکستان بنانے کے بنیادی مقصد اسلامی نظام کو اس ملک میں نافذ نہیں ہو نے دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ انگریز کے خلاف جدو جہد میں 60 ہزار علما ء نے اپنی جا نو ں کا نذرا نہ پیش کیا مدارس کو آزاد ی گھر بیٹھے نہیں ملی آزاد ی کا درس ہماری گھٹی میں بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قا دیا نیو ں کو پارلیمنٹ میں 13 دن بحث مبا حثے کے بعد کافر قرار دیا گیا تھا کسی کا ئو بوا ئے کو ان قوانین میں ترامیم کی اجا زت نہیں دینگے ہمیں ان قوانین کی حفاظت کر نی آتی ہے کسی نے آزما نا ہے تو آزما لے۔