Live Updates

پاکستان میڈیکل کونسل میں کوتاہیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر رمیش کمار

اتوار 16 فروری 2020 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے پاکستان میڈیکل کونسل (پی ایم سی) میں کوتاہیوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ وہ پی ایم سی کے مسائل کے حل کے لئے حکومت سے بات چیت کریں۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات لانا چاہتی ہے ، اس کے لئے طبی شعبے میں پیشرفت حاصل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات