آرٹیکل6 کی بات کرنے والے "ابوجہل" ہیں، نہال ہاشمی

اپوزیشن اگر احتجاج کرنا چاہتی ہے تو انہیں شہر بدر کر دیا جاتا ہے یا اس پر نیب کو بھیج دیا جاتا ہے، رہنما مسلم لیگ ن

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 17 فروری 2020 10:39

آرٹیکل6 کی بات کرنے والے "ابوجہل" ہیں، نہال ہاشمی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17فروری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے۔ان کے اس بیان کے بعد وزیراعظم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اپوزیشن جماعتوں اور تجزیہ نگاروں کی جانب سے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کو شاید اپنا وقت بھول گیا ہے کہ جب وہ سڑکوں پر موجود تھے تو تب کیا ہوا تھا۔

اسی پر بات کرتے ہوئے ایک نجی ٹی وی چینل پر رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل6 کی بات کرنے والے "ابوجہل" ہیں۔جن لوگوں کو یہی نہیں پتہ کہ آرٹیکل 6 کا ہمارے آئین میں مطلب کیا ہے، اگر وہ اس کی بات کریں گے تو وہ "ابو جہل" ہیں۔
ابو جہل ہر وہ شخص ہے جو جہالت پر ہے۔

(جاری ہے)

مزید بات کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان انتقامی سیاست کر رہے ہیں۔

اگر کوئی اپوزیشن جماعت سڑکوں پرآنا چاہتی ہے تو انہیں شہر بدر کر دیا جاتا ہے یا جیل میں بند کر دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن میں سے اگر کوئی رہنما بھی حکومت پر تنقید کرنے کی کوشش کرتا ہے تو انہیں نیب میں پیش کر دیا جاتا ہے تا کہ وہ مصروف ہو جائیں اور حکومت پر کسی قسم کی کوئی تنقید نا کر سکیں۔شہبازشریف کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جب اپوزیشن لیڈر بنے تو انہیں جیل میں بند کر دیا۔

لیکن انہوں نے ابھی تک عوام کی بات کرنا بند نہیں کی کیونکہ اپوزیشن کو عوام کی فکر ہے۔عمران خان وزیراعظم رہے تو عوام کا حال برا ہو جائے گا۔اسی لئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کی بات کرنے والے ابو جہل ہیں کیونکہ انہیں اس کا مطلب بھی نہیں پتہ۔