Live Updates

72 سال گزرنے کے بعد بھی اگر ہم ایک دوسرے پر غداری کے الزام لگائیں گے تو ہم آگے نہیں بڑھ پائیں گے، ڈاکٹر رمیش کمار

تاریخ سیکھنے کے لئے ہوتی ہے، دہرانے کے لئے نہیں،رہنما پاکستان تحریک انصاف

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 17 فروری 2020 10:59

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17فروری2020ء) عمران خان نے بیان دیا تھاکہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے مقدمہ ہونا چاہیئے۔ اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے جس کے بعد عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شاید انہیں وہ وقت بھول گیا جب وہ سڑکوں پر تھے۔اسی پر بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسی غلطیاں باقی سیاسی رہنماوں سے بھی ہوئی ہیں جس میں انہیں اپنے مخالف لوگوں پر غداری کے الزامات لگاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اگر ہم 72 سال گزرنے کے بعد بھی ایک دوسرے پراس طرح کے الزامات لگاتے رہیں گے توہم آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ تاریخ سیکھنے کے لئے ہوتی ہے، دہرانے کے لئے نہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں ماضی میں ہونے والے واقعا ت سے سبق سیکھنا چاہیئے تھا، انہیں دہرانا نہیں چاہیئے تھا۔

مزید با ت کرتے ہوئے ماضی میں بھی ہمارے سیاسی لیڈروں نے ایسی غلطیاں کی ہیں جس میں وہ صرف اپوزیشن پر تنقید یا ان پر الزامات لگاتے آئیں ہیں، لیکن انہیں اس کا فائدہ آج تک نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے دوبارہ دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمرا ن خان نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر تو آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مطابق مقدمہ ہونا چاہیئے۔اس بیان کے بعد عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔اسی پر رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی نے بھی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹیکل 6 کی بات کرنے والے ابو جہل ہیں۔کیونکہ انہیں کسی بات کا علم نہیں، اور ایسا ہر شخص ابوجہل ہے۔آرٹیکل 6 کے موضوع پر ہی بات کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ72 سال گزرنے کے بعد بھی اگر ہم ایک دوسرے کے اوپر غداری کے الزامات لگاتے رہیں گے تو ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات