ایرانی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، کورونا وائرس، یوکرینی طیارہ حادثہ بارے تبادلہ خیال

پیر 17 فروری 2020 13:12

ایرانی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، کورونا وائرس، یوکرینی ..
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی اور جوہری معاہدے سمیت مغربی ایشیا، جنرل سلیمانی کے قتل اور یوکرینی طیارے حادثے پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے ارنا کے مطابق جرمنی کے شہر میونج میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کے دوران جواد ظریف نے اس موقع پر کرونا وائرس سے متعلق چینی حکومت کی اچھی مینجمنٹ سمیت چین کے شہر ووہان میں زیر تعلیم ایرانی طلباء کی وطن واپسی پر چینی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔