محکمہ زراعت کسانوں اور سرکاری اداروں میں آپسی روابط کے لئے آگاہی مہم چلائے اور کسانوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات بارے اگاہ کرے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر فروری 14:18

محکمہ زراعت کسانوں اور سرکاری اداروں میں آپسی روابط کے لئے آگاہی مہم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طار ق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت تین پورہ ڈیم دینہ میں محکمہ آب پاشی کے مسائل کو حل کرنے ، نظام آب پاشی میں بہتری لانے ، کاشتکاروں کی فصلوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے ، اور محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اجلاس منعقد کیاْاس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی،اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر شاہد افتخار بخاری سمیت محکمہ آب پاشی کے افسران نے شرکت کیْ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کسانوں اور سرکاری اداروں میں آپسی روابط کے لئے آگاہی مہم چلائے اور کسانوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات بارے اگاہ کرے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر کو ہدایات دیں ہیں کو وہ کسانوں کو خریف کے فصل کر لئے پانی استعمال کرنے بارے آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسانوں کو جدید تقاضوں پر مبنی لینڈ لیولنگ ، واٹر چینل ، ایچ آی آئی ایس اور دیگر زراعت سے منسلک پانی کے استعمال بارے آگاہی فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :