گورنمنٹ ہائی سکول سرائے نعمت خان کے تین اساتذہ کو ترقی دیدی گئی

پیر 17 فروری 2020 14:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) گورنمنٹ ہائی سکول سرائے نعمت خان کے تین اساتذہ کو ترقی دیدی گئی، نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول سرائے نعت خان کے تین اساتذہ کو صوبائی حکومت کی طرف سے ترقی پانے والے اساتذہ کی فہرست میں شامل کر کے مختلف سکولوں میں تعینات کر دیا گیا۔ سی ٹی ٹیچر محمد سہیل پھرہالہ، ایس ایس ٹی محمد رفیق ترقی پا کر ہائی سکول ریحانہ جبکہ ایس ایس ٹی محمد خالد کو اے ایس ڈی او ہری پور تعینات کر دیا گیا۔