وفاقی حکومت ملک میں مہنگائی کے دبائو کے کم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے،

کابینہ کے اگلے اجلاس میں وزیر اعظم کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے مزید سفارشات پیش کی جائیں گی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کا اجلاس سے خطاب

پیر 17 فروری 2020 15:35

وفاقی حکومت ملک میں مہنگائی کے دبائو کے کم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وفاقی حکومت ملک میں مہنگائی کے دبائو کے کم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے اور امید ہے کہ ان اقدامات سے افراط زر میں نمایاں کمی ہوگی۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ملک کے تمام صوبوں میں گندم ، چینی، آٹا، خوردنی گھی، تیل، آلو، پیاز، دالوں سمیت 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کے حوالے سے مکمل آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق کابینہ کے اگلے اجلاس میں وزیر اعظم کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے مزید سفارشات پیش کی جائیں گی۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیح میں عوام کو اشیائے خوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خوراک کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :