یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز ہاکی چیمپئن شپ فائنل مراحل میں داخل ہو گئی

یونیورسٹی آف ہری پور اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ہری پور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 17 فروری 2020 16:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز ہاکی چیمپئن شپ فائنل مراحل میں داخل ہو گئی۔ یونیورسٹی آف ہری پور اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ہری پور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان کی نگرانی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ہری پور میں منعقد ہوئی۔

ساتویں سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز ہاکی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میچ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے گورنمنٹ ڈگری کالج خان پور کو صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اسی طرح پہلے سیمی فائنل میچ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ہری پور نے گورنمنٹ ڈگری کالج سرائے صالح کو صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میچ میں یونیورسٹی آف ہری پور اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے مابین کھیلے گئے میچ میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ اضافی وقت میں یونیورسٹی آف ہری پور کی جانب سے مبشررہ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔ اس طرح چیمپئن شپ کا فائنل یونیورسٹی آف ہری پور اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن ہری پور کے مابین کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :