سپریم کورٹ نے ٹرین مسافر کو تشدد سے ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار وسیم عباس کی ملازمت پر بحالی کی اپیل خارج کر دی

پیر 17 فروری 2020 16:01

سپریم کورٹ نے ٹرین مسافر کو تشدد سے ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار وسیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) سپریم کورٹ نے ٹرین مسافر کو تشدد سے ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار وسیم عباس کی ملازمت پر بحالی کی اپیل خارج کر دی۔پیر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ وسیم نے وردی میں مسافر سلیم خان پر تشدد کیا، ریلوے پولیس نے وسیم کو واقع کا زمہ دار قرار دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ ایس پی ریلوے کی آپ کے موکل سے کیا دشمنی تھی،پولیس اہلکار نے سیٹ نہ دینے پر تشدد کر کے مسافر کو مار دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پولیس اہلکار وسیم عباس نے مسافر ٹرین میں سلیم خان کو تشدد کر کے ہلاک کیا تھا۔ یاد رہے کہ محکمے ریلوے پولیس، فیڈرل سروس ٹریبونل نے پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا