عمیر رانا کی اہلیہ مائرہ نے اپنی محبت کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

پیر 17 فروری 2020 16:06

عمیر رانا کی اہلیہ مائرہ نے اپنی محبت کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) اداکار و تھیٹر ہدایت کار عمیر رانا کی اہلیہ مائرہ عمیر رانا نے اپنی محبت کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنی محبت بھری داستان سناتے ہوئے بتایا کہ عمیر رانا ان کے کزن کے دوست تھے اور ان کی ان سے ملاقات 1995ء میں 16سال کی عمر میں ہوئی اور اس وقت عمیر 17برس کے تھے، اور پھر ان کی دوستی ہوئی جو یکم جنوری2002ء میں منگنی میں تبدیل ہو گئی ۔اداکارہ نے کہا کہکچھ مشکلات کے باعث منگنی ٹوٹنے کے قریب ہو گئیتاہم پھر 23 سال کی عمر میں ان کی شادی عمیر رانا سے ہو گئی،اداکارہ نے کہا کہ اس سارے وقت میں انہوں نے بہت سے مشکلات کا سامنا کیا اور اب وہ دونوں ایک محبت بھری زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :