مریم نوازکو باہر جانے کی اجازت نہ دینے کا مقصد میاں نواز شریف کو تکلیف پہنچانا ہے‘ طلال چوہدری

نوازشریف کو جھکانے اور بلیک میل کرنے کیلئے مریم نواز پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے‘مرکزی رہنما (ن) لیگ

پیر 17 فروری 2020 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جھکانے اور بلیک میل کرنے کیلئے مریم نواز پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، مریم نوازکو باہر جانے کی اجازت نہ دینے کا مقصد میاں نواز شریف کو تکلیف پہنچانا ہے۔ا ن خیالات کااظہارانہوںنے ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ مریم نواز عدالتوں سے ضمانت پر ہیں اور ان کی سزا معطل ہے تو پھر انہیں کیوں باہر جانے نہیں دیا جا رہا۔ حکومت کا مریم نواز کو والد کی تیمارداری کی اجازت نہ دینے کا کوئی جواز نہیں، مریم نواز پر نیب قانون لاگو کیا گیا حالانکہ وہ کبھی کسی سرکار ی عہدہ پرفائزنہیں رہیں۔مریم نواز کو والد کی تیمارداری اور علاج کیلئے نہ بجھوانا غیرانسانی اور غیرقانونی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سے کچھ امید نہیں، عدالت سے پرامید ہیں کہ اجازت مل جائے گی،حکومت سے کسی دن آٹا، چینی، دال اور ٹماٹر کابھا پوچھ لیاجائے تو کسی کے گھر چھاپہ پڑ جاتاہے۔حکمران نان ایشو کو ایشو بناتی ہے، کبھی کسی رہنما کی جائیداد سیل کر دی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت عدم استحکام کاشکار ہے جس سے ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔سیاسی استحکام کیلئے ایسی پارٹی، ایسا لیڈر اور لائق ٹیم ضروری ہے جس سے عوام کے کام ہوں۔افسوس حکومت کے پاس یہ تینوں چیزیں نہیں ہیں جس سے حکومت پٹ چکی ہے۔