چین کی 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 47ویں سربراہی اجلاس کا انعقاد

پیر 17 فروری 2020 15:50

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) چین کی 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے صدر لی زان شو کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا 47 واں سربراہی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 16 واں اجلاس 24 فروری کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

موجودہ سربراہی اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں 16 ویں اجلاس میں جنگلی حیات کے غیر قانونی کاروبار کی روک تھام ، جنگلی حیات کے کھانے پر پابندی کی حوصلہ افزائی اور صحت عامہ کے تحفظ کے حوالے سے قراردادوں کے مسودے پر نظر ثانی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے انعقاد کو موجودہ وبائی صورتحال کے تناظر میں ملتوی کرنے کے بل پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔اجلاس میں عہدے داروں کی نامزدگی اور برطرفی کا بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :