جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 30 کیسز کی تصدیق

پیر 17 فروری 2020 15:50

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے اب تک 30 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت صحت کی بیماری کنٹرول اور روک تھام سینٹرنے پیر کو ایک بیان میں کہاہیکورونا وائرس کے 30 ویں کیس کی تصدیق ایک کوریائی خاتون میں ہوئی ہے جو 29 ویں متاثرہ شخص کی اہلیہ ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کو الگ ہسپتال میں رکھ کر اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں اس سے قبل کورونا وائرس سے 29 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :