گذشتہ 40 برس میں پاکستانیوں نے بہت قربانیاں دیں، روزانہ ہزاروں افغان تعلیم اور روزگار کے لئے پاکستان آتے ہیں، ہر ماہ 60 ہزار افغان شہریوں کو ویزا جاری کیا جاتا ہے، دنیا کے تمام مذاہب اور اقوام متحدہ کا چارٹر بھی انسانیت کی بات کرتا ہے، تعلیم, صحت, تجارت ملازمت, تعلیم ہر شعبہ مین ہم اپنے افغان بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کامہاجرین مکالمے سے خطاب

پیر 17 فروری 2020 16:28

گذشتہ 40 برس میں پاکستانیوں نے بہت قربانیاں دیں، روزانہ ہزاروں افغان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ گذشتہ 40 برس میں پاکستانیوں نے بہت قربانیاں دیں، روزانہ ہزاروں افغان تعلیم اور روزگار کے لئے پاکستان آتے ہیں، ہر ماہ 60 ہزار افغان شہریوں کو ویزا جاری کیا جاتا ہے، دنیا کے تمام مذاہب اور اقوام متحدہ کا چارٹر بھی انسانیت کی بات کرتا ہے، تعلیم, صحت, تجارت ملازمت, تعلیم ہر شعبہ مین ہم اپنے افغان بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اور موجود حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو مہاجرین مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چند دہائیاں انتہائی چیلنجز میں گزاری۔ گذشتہ 40 برس میں پاکستانیوں نے بہت قربانیاں دیں، روزانہ ہزاروں افغان تعلیم اور روزگارکے لئے پاکستان آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ 60 ہزار افغان شہریوں کو ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

دنیا کے تمام مذاہب اور اقوام متحدہ کا چارٹر بھی انسانیت کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، تجارت ملازمت، تعلیم ہر شعبہ میں ہم اپنے افغان بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور موجود حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک اور عوام کے لئے کچھ نہیں مانگتے تاہم انسانیت کی خاطر دیگر ممالک کو آگے بڑھنا ہو گا۔

ہمیں مالی امداد کی ضرورت نہیں تاہم افغانوں کو باعزت مسائل کا حل چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ اسلام، پاکستان یا کسی اور کا نہیں بلکہ انسانیت کا ہے۔ افغانوں کے باعزت واپسی ہی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ وعدے نہیں چاہئیں جو کہ پورے نہ ہوں۔ ماضی میں ترکی میں میری موجودگی میں بہت سے معاہدے کئے گئے۔